ابنا: بان کي مون نے کہا ہے کہ يہ ٹيم کيميائي گيسوں اور ان سے مربوط ديگر عوامل کو تباہ اور تلف کرنے کا کام انجام دے گي –ماہرين کا کہنا ہے کہ اگر يہ منصوبہ روبہ عمل آجاتا ہے تو ايسا پہلي بار ہوگا جب اقوام متحدہ کسي خانہ جنگي ميں اس طرح کے مشن پر کام کرے گي –بان کي مون نے سلامتي کونسل کے نام اپنے خط ميں کہا ہے کہ يہ خصوصي ٹيم جو سياسي اور سيکورٹي افسران خاص طور پر کيميائي ہتھياروں کے عدم پھيلاؤ معاہدے کے فني ماہرين پر مشتمل ہوگي اپنے مشن کا ہيڈ کوارٹر قبرص کو بنائے گي اور يہ ٹيم ہميشہ کي بنياد پر شام ميں نہيں رہے گي -انہوں نے کہا کہ يہ منصوبہ جس کي سلامتي کونسل سے منظوري ضروري ہے امريکا اور روس کے درميان طے پانے والے سمجھوتے کے نتيجے ميں تيار کيا گيا ہے –
.......
/169